سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی کاوشوں سے مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹی نینس،پارلیمنٹ ہاؤس اور سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مختلف ملازمین کوسنیارٹی کی بنیادپر ترقی دے دی گئی،اسی سلسلے میں ملازمین میں پروموشن لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب مرکزی یونین آفس میں منعقد ہوئی،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،اسدمحمود،محمدسرفراز ملک،ملک عمران،ملک محمد اسلم،چوہدری انور،ملک احسان،عمران اللہ،ملک عدنان،تاج کیانی،راجہ غلام مرتضی،سید امیر شاہ کاظمی،محمد یوسف بٹ،ملک سجادحسین،ناصر عباسی و دیگر بھی موجود تھے، سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے پروموٹ ہونے والے ملازمین میں لیٹر تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ ملازمین کی خوشحالی اوربہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں جسکی بدولت آج کا مزدور خوشحال ہوا ہے،ہم نے عرصہ بارہ سال سے رکی ہوئی ترقیوں کو مذاکرات کے ذریعے انتظامیہ سے منظور کروایا،ہم نے رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر تمام ملازمین کی خدمت کی ہے اورتمام ملازمین کو اس مہنگائی کے دور میں 20فی صد الاؤنس اور مسیحی ملازمین کو کر سمس کے موقع پر ڈبل بیسک تنخواہ دلوائی ہے اور انشاء اللہ چند دنوں میں ملازمین کے ٹائم سکیل پروموشن پرکام جاری ہے اور بہت جلد ملازمین کو خوشخبری سنائیں گے اور مزدوروں کے دیگر مسائل کو بھی ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔
خاص خبریں
علاقائی
سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ ملازمین کی خوشحالی اوربہتری کے لیے عملی طورپر اقدامات کیے۔ چوہدری محمد یٰسین
- by Daily Pakistan
- دسمبر 23, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 596 Views
- 2 سال ago