Site icon Daily Pakistan

شاہین آفریدی اپنے نکاح کی تقریب کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

شاہین آفریدی کی دادی انتقال کرگئیں

شاہین آفریدی کی دادی انتقال کرگئیں

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے نکاح کی تقریب میں شرکت کے لئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح جمعہ کو سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشاء کے ساتھ ہوگا۔تقریب نکاح میں رشتہ دار عزیز واقارب،کرکٹرز اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی جب کہ رخصتی دلہن کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی۔قبل ازیں شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ کی شادی گزشتہ ہفتہ نصیر ناصر خان سے انجام پائی تھی۔

Exit mobile version