پاکستان خاص خبریں

شدید بارشوں کے بعد سیلاب، پورا سندھ ڈوب گیا، 349 ہلاکتیں، 6 لاکھ گھروں کو نقصان

شدید بارشوں کے بعد سیلاب، پورا سندھ ڈوب گیا، 349 ہلاکتیں، 6 لاکھ گھروں کو نقصان

شدید بارشوں کے بعد سیلاب پورے سندھ کو بہا کر لے گیا، اب تک 349 افراد جان سے چلے گئے، جبکہ 5 لاکھ 96 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکیں، مواصلاتی نظام ناکارہ ہو گیا، سیلابی پانی کے باعث ریلوے کا نظام بھی معطل ہو چکا، صوبے میں اب تک 39 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے۔

خاص طاور پر سندھ کے ضلع سجاول میں حالیہ موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، نشیبی علاقے بری طرح پانی کی لپیٹ میں آ گئے، سجاول کے قریبی گاؤں ساجن ملاح میں بارش کا پانی تالابوں کا منظر پیش کرنے لگا، کچے مکانات گر گئے، لوگ گھروں تک محدود ہو گئے، شہروں تک رسائی بھی ممکن نہیں رہی، متاثرین نے اپیل کی ہے کہ گاؤں ساجن ملاح سے بارش کا پانی نکال کر نقصانات کا ازالہ کیا جائے اورعلاقہ مکینوں کو پریشانی سے بچایا جائے

دوسری جانب تحصیل شاہ بندر جاتی میں سمندر میں طغیانی کے باعث علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں، تاحال ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی جانب سے متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

اُدھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منچھر جھیل کا دورہ کیا، اور جھیل میں پانی کی صورتحال کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ کو محکمہ آبپاشی کی  طرف سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل میں 123 فٹ پانی کی آمد سے خطرہ بڑھ جائے گا، امید ہے آئندہ 5 دنوں میں منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri