ثقلین نے شعیب اختر سے براہ راست شو میں قرضہ واپس نہ دینے کا شکوہ کردیا۔شعیب میرا بچپن سے ساتھی ہے ہم کرکٹ کھیلنے سے پہلے سے دوست ہیں ہم ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے تھے دال روٹی بھی ساتھ کھانے جاتے تھے ۔سابق کرکٹر نے اسی دوران ہنستے ہوئے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب نے آج تک میرے 250 روپے واپس نہیں کیے یہ مراقرض دار ہے اس وقت روزمرہ الاﺅنس ہمیں ملتا نہیں تھا گھر سے پندرہ سو ، دو ہزار لے کر نکلے جس پر گزارہ کرنا تھا ، میرے پاس ان پیسوں میں 250 بچے تھے اور شعیب کے پاس پیسے ہی نہیں تھے ۔ہم نے فلم دیکھی تو شعیب کو خیال آیا کہ نئی پینٹ شرت لینی ہے اور وہ ان پیسوں سے جاکر کپڑے لے آیا جس پر میں نے کہا تھا اب کھانہ کہاں سے کھائینگے شعیب نے آج تک میرے وہ 250 روپے واپس نہ کیے میں آج پھر اس شو کے زریعے پیسوں کامطالبہ کررہاہوں اب تک چالیس سے 50لاکھ روپے بن گئے ہونگے
کھیل
شعیب میرا قرض دار ،آج تک پیسے واپس نہیں کیے ، ثقلین کا شکوہ
- by Daily Pakistan
- مئی 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1097 Views
- 2 سال ago