شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں ، سکیورٹی کے خصوصی اور سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ، کراچی اور اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں جلوسوں کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس ، مجالس ، عزاء،عزاءداروں کی نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کا پرامن طریقے سے سلسلہ جاری ہے ۔ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں جلوس برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر روان دواں ہیں جو اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے جبکہ مختلف شہروں میں کچھ دیر بعد 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہونگے۔
پاکستان
شہر شہر نویں محرم الحرام کے جلوس، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام
- by Daily Pakistan
- جولائی 28, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 411 Views
- 2 سال ago