علاقائی

شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیلیے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو روز کا وقت

شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیلیے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو روز کا وقت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو روز کا وقت دے دیا۔سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل درخواست گزار قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ دو دن کا وقت ہے مراد اکبر کو پیش کریں۔عدالت نے پولیس کو دو روز میں مراد اکبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے