Site icon Daily Pakistan

شہناز گل نئی فلم کی اسکریننگ میں گرو رندھاوا کو ساتھ لے گئیں

شہناز گل نئی فلم کی اسکریننگ میں گرو رندھاوا کو ساتھ لے گئیں

شہناز گل نئی فلم کی اسکریننگ میں گرو رندھاوا کو ساتھ لے گئیں

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شہناز گل نے اپنی نئی فلم ’تھینک یو فار کمنگ‘ کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی۔فلم کی اسکریننگ ممبئی میں منعقد کی گئی تھی جس میں شہناز گل گلوکار گرو رندھاوا، ورون شرما اور چند دیگر دوستوں کے ساتھ گئیں۔انہوں نے سنیما کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ’میری فیملی‘۔تھینک یو فار کمنگ کے ڈائریکٹر کرن بولانی ہیں، فلم میں بھومی پڈنیکر، ڈولی سنگھ، کشا کپیلا اور شیبانی بیدی نے بھی اداکاری کی ہے۔شہناز گل اور ان کی ساتھی اداکارائیں فلم پروموشن کیلئے بہت متحرک ہیں۔انہوں نے شریک اداکاروں کے ساتھ ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس کے پس منظر میں فلم کا گانا ’پری ہوں میں‘ بھی چلایا۔

Exit mobile version