Site icon Daily Pakistan

صبور اور علی انصاری کی ڈھولکی کی ویڈیو وائرل، شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی

صبور اور علی انصاری کی ڈھولکی کی ویڈیو وائرل، شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تاریخ سے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے۔ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تاریخ سے متعلق دعویٰ اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

منال اور احسن حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں شریک ہوئے جس میں اداکار جوڑی نے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے صبور علی اور علی انصاری کو شادی کی مبارکباد دی اور انکشاف کیا کہ صبور اور علی انصاری رواں ماہ جنوری کی 22 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

تاہم اس حوالے سے صبور علی اور علی انصاری کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے جس کے تحت مداحوں میں خاصا تجسس پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب انسٹاگرام پر صبور علی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ صبور علی کو خوبصورت پرپل لباس اور ہاتھوں میں گجرے پہنے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیر غور ویڈیو صبور علی کی ڈھولکی کی ہیں۔ خیال رہے کہ اداکار جوڑی نے گزشتہ برس مئی میں منگنی کی تھی۔

Exit mobile version