صحت

صوبہ پنجاب سے کورونا کے 26 اور ڈینگی کے326 مریض رپورٹ

صوبہ پنجاب سے کورونا کے 26 اور ڈینگی کے326 مریض رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 26 اور ڈینگی کے326 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس کے 11 ،سیالکوٹ سے 5 ،راولپنڈی سے 3 ،گجرات سے 2 ،فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ سے 1 ،1کیس رپورٹ ہوا ۔صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی 326 مریض رپورٹ ہوئے۔ قصور سے 6، ملتان سے 5 ، نارووال، حافظ آباد اور اوکاڑہ سے 4،4ک،لیہ، جھنگ، چینیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، لودھراں، خانیوال، ننکانہ صاحب اور قصور سے 2 ،2 ،سیالکوٹ، اٹک، بہاولنگر، جہلم، راجن پور اور منڈی بہاوالدین سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔ پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 5737 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri