پاکستان

طلحہٰ احمد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خاص دن قرار دیدیا

طلحہٰ احمد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خاص دن قرار دیدیا

معروف کانٹینٹ کری ایٹر طلحہٰ احمد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خاص دن قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طلحہٰ احمد نے کہا ہے کہ جمعہ 27 جون کو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے میرے کام کو خوب سراہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے سرکاری افسر اور بالی ووڈ کی نظر میں مسلمان کے کردار پر مبنی ویڈیو کو خوب پسند کیا، جس پر میں نے انہیں ان کرداروں پر پرفارم کر کے بھی دکھایا۔
کانینٹ کری ایٹر طلحہٰ احمد نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے مجھے شیلڈ دی اور لیپ ٹاپ کے تحفے سے بھی نوازا، ملاقات میں وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ اور وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ بھی موجود تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے مجھے ڈھیروں دعائیں دیں اور محبتیں بھی دیں، ان کی حوصلہ افزائی نے میرے کام کو مزید حوصلہ دیا ہے۔
طلحہٰ احمد کا کہنا ہے کہ خوشی کے لمحات بانٹنے سے بڑھتے ہیں اسی لیے اس ملاقات کا احوال میں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے