پاکستان

عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے 35 ملین ڈالر دینے کی پیشکش

عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے 35 ملین ڈالر دینے کی پیشکش

عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے 35 ملین ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے عالمی بینک کے ملکی ڈائریکٹر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

 دورانِ ملاقات سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کی گئی، عالمی بینک کی جانب سے پنجاب حکومت کو یہ پیشکش سیلاب متاثرین کو نقد رقم دینے کے لیے کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں پنجاب حکومت اورعالمی بینک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 35 ملین ڈالر کو پنجاب احساس پروگرام سے منسلک کر کے سیلاب زدگان میں تقسیم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی بینک سے میرے دیرینہ تعلقات رہے ہیں، میرے سابقہ دور میں عالمی بینک کے تعاون سے تعلیم اور صحت میں انقلابی اصلاحات کی گئیں، میرے تعلیم کے شعبے میں کی گئیں اصلاحات پروگرواموں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri