اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ منتقل کرنے پر عدلیہ اور ججز کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستانی عدالت کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اور داغ ہے۔75سال کے بوڑھے سینیٹر اور وکیل کو بے عزت کیا جارہا ہے۔فواد چوہدری نے بلوچستان پولیس کے ہاتھوں اعظم سواتی کی گرفتاری اور بعد ازاں کوئٹہ منتقلی کے معاملے پر کہا کہ عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغ دار کرنے میں پیش پیش ہیں۔جانے کب جج صاحبان احساس کرینگے کہ اللہ نے انہیں کس قدر اہم ذمہ داری سے نوازا ہے۔
خاص خبریں
عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں،فواد چوہدری
- by Daily Pakistan
- دسمبر 2, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 801 Views
- 2 سال ago