پاکستان

عدالتی قانون میں اصلاحات کا مقصد سپریم کورٹ کی تقسیم ہے، عمران خان

توہین عدالت پر شہباز شریف بھی نااہل ہوجائیں گے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدالتی قانون میں اصلاحات کیلیے قومی اسمبلی میں پیش ہونے والا بل مسترد کردیا۔قوم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ’ہم بھی عدالتوں میں ریفارمز چاہتے ہیں مگر اس وقت ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے فائدے کے لیے اصلاحات کررہے ہیں‘۔عمران خان نے کہا کہ ’یہ لوگ اداروں میں اپنے لوگ بیٹھا کر ان سے غلط کام کراتے ہیں، الیکشن سے فرار کیلیے حکومت عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ اپنے آپ کو نیوٹرلز کہنے والے ان کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’حکومت کا اس وقت عدالتی ریفارمز کا واحد مقصد الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا ہے جسے قوم کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی‘۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’شہباز شریف نے جلد بازی میں جو فیصلہ کیا وہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہے، اس کی واحد وجہ الیکشن کا انعقاد روکنا اور سپریم کورٹ کو تقسیم کرنا اور عدلیہ ، چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنا ہے، سپریم کورٹ کی تقسیم کی کوشش پر وکلا کو کھڑا ہونا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ ’نیوٹرلز اپنا رویہ درست کریں کیونکہ قوم ہر چیز جان گئی ہے، قمر جاوید باجوہ نے ان کے ساتھ ملکر انسانی حقوق کو پامال کیا، ان کا مقصد ہم پر چوروں کو مسلط کرنا تھا، 25 مئی کے بعد سے ہم پر شروع ہونے والا تشدد بڑھتا جارہا ہے، انہوں نے جو کارکنوں کے ساتھ کیا وہ انگریزوں کے زمانے میں بھی نہیں ہوا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri