سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان ایک سال قبل ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست پر کی گئی ایک ٹوئٹ سے ابھی تک اپنا پیچھا نہیں چھڑا سکے۔عرفان پٹھان نے میچ میں بھارت کی جیت کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں نام لیے بغیر پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’پڑوسیو، سنڈے کیسا رہا؟‘اس لیے حال ہی میں جب اتفاق سے اتوار کے روز ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان شاہینز نے کامیابی حاصل کی تو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے عرفان پٹھان کی خوب ٹرولنگ کی۔پاکستانیوں کی جانب سے ہونے والی ٹرولنگ پر عرفان پٹھان خاموش نہ رہ سکے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک سنڈے کے ٹوئٹ کو ابھی تک بھول نہیں پائے ہو، کتنے ویلے ہو؟‘پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے عرفان پٹھان کے اس ٹوئٹ کا بھی بھرپور انداز میں جواب دیا۔ایک صارف نے عرفان پٹھان کے ٹوئٹ کےجواب میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فین پیج کی اسٹوری کو دیکھنے والے لوگوں کے ناموں میں عرفان پٹھان کا نام بھی شامل ہے۔صارف نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’فین پیجز کی اسٹوریز دیکھنے والا آدمی ہمیں ویلے کہہ رہا ہے، کیاستم ظریفی ہے‘۔
کھیل
عرفان پٹھان کا ’سنڈے کے ٹوئٹ‘ پر ہونیوالی ٹرولنگ پر ردِعمل
- by Daily Pakistan
- جولائی 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 427 Views
- 2 سال ago