وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عزمِ استحکام سے متعلق آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے۔امن جرگے سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ آپریشن نہیں بلکہ حکمتِ عملی ہے، سرچ آپریشن پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی فورسز کی مدد لی جائے گی، غیر سرکاری مسلح افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔علاوہ ازیں بنوں واقعے پر ایپکس کمیٹی اجلاس میں امن جرگہ کے مطالبات پیش کرنے کے لیے 5 ارکان بھی پہنچ گئے ہیں۔وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں کور کمانڈر پشاور اور دیگر اعلی حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں بنوں واقعے سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پر غور ہوگا۔
پاکستان
عزم استحکام سے متعلق آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور
- by Daily Pakistan
- جولائی 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 360 Views
- 5 مہینے ago