کالم
عطیات اورسخاوت سے رزق میں برکت
- by Daily Pakistan
- فروری 24, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 751 Views
- 3 سال ago
روحانیت اورطمانیت کاراستہ عطیات اور سخاوت سے ہوکرجاتا ہے ۔ عطیات و صدقات کی کثرت سے رزق اورعمر میں برکت پیداہوتی ہے ۔ ہمارے عطیات بھی ہماری عبادات میں شمار ہوتے ہیں ۔ عطیات اورسخاوت کوسیاست سے پاک رکھیں ۔ دائیں ہاتھ سے نیک کام کریں توبائیں ہاتھ کومعلوم نہ ہو ۔ نیکیاں کریں اورانہیں دریا میں ڈال دیں ۔ انسانیت کی انتھک خدمت راحت ، روحانیت اور عافیت کاراستہ ہے ۔ ا للہ تعالیٰ کے احکامات ہم سے حقوق العباد کی پاسداری کے متقاضی ہیں ۔ معبود برحق نے ہ میں جوکچھ دیا اس میں سے مستحقین تک پہنچانا ہمارا فرض اورہم پرقرض ہے ۔ ماہ صیام میں عطیات ، صدقات اورخیرات کاثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے،ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے مستحق مریض بھی ہمارے عطیات کے منتظر ہیں ۔ ثروت مند حضرا ت اپنے وسائل کارخ نادارومستحق ہم وطنوں کی طرف موڑ دیں ۔ اوورسیزپاکستانیوں نے ہردور میں کارخیر کی سرگرمیوں میں صادق جذبوں کے ساتھ حصہ لیا ۔ ڈاکٹراے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ معاشرے کے پسماندہ اورمحروم طبقات کو ڈیلیور کررہا ہے ۔ مینار پاکستان کے سایہ میں ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ اسٹیٹ ;200;ف دی ;200;رٹ ادارہ بنے گا،جہاں نادارومفلس مریض کسی امتیاز کے بغیر مستفید ہوں گے ۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ انسانیت کی خدمت کا استعارہ ہے ،اس سے وابستہ افراد ایک منظم ٹیم کی صورت میں خدمت خلق کیلئے کوشاں ہیں ۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ مستحق مریضوں کیلئے شجرسایہ دار بنے گا،انہیں جدیدطبی سہولیات کی فراہمی ادارے کا عزم اورمشن ہے ۔ انسانیت کی خدمت میں اللہ تعالیٰ کی رضاکاراز پنہاں ہے ۔ انسانیت کے ساتھ محبت اورسخاوت کرنا رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و;200;لہ واصحبہ وسلم کی قابل تقلید سنت ہے ۔ اپنی زندگی میں اپنے ہاتھوں سے اپنامال مستحق افراد کی فلاح پرصرف کرنا بہترین صدقہ جاریہ ہے ۔ سائل کے سوال کا انتظار کئے بغیر اس کی مددکرنے سے بہتر کوئی عطیہ نہیں ہوسکتا ۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ اپنے ڈونرز کی ایک ایک پائی سے نادارومستحق مریضوں کوجدیدطبی سہولیات کی فراہمی یقینی بناتا رہے گا ۔ مستحق ہم وطنوں کیلئے اوررسیز پاکستانیوں کی خدمات قابل قدر ہیں ۔ اوور سیز پاکستانیوں کوہم وطنوں کی مددکیلئے پکارنا نہیں پڑتا ۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے ٹیم ممبرزکے قلوب میں انسانیت کی خدمت کاصادق جذبہ سودوزیاں سے بے نیاز ہے ۔ زکو کیلئے ماہ صیام کا انتظار کرنا ضروری نہیں ،رجب اورشعبان میں بھی دی جاسکتی ہے ۔ رجب بیج بونے جبکہ شعبان اسے سیراب کرنے اورماہ رمضان فصل کی کٹائی کامہینہ ہے،سخاوت کرنے کے سلسلہ میں رجب اورشعبان کی فضیلت سے انکار نہیں کیاجاسکتا ۔ نادارومستحق افرادکا اپنی بنیادی ضروریات کیلئے سال بھر مخیر حضرات کی طرف دیکھنا کسی باضمیر انسان سے دیکھا نہیں جاتا، ثروتمندافراد کا ہرماہ حسب ِتوفیق مستحقین کیلئے عطیہ کرنا افضل اورمستحسن ہے ۔ انسانوں کے مابین صلہ رحمی سے الرحمن راضی اورمتوجہ ہوتا ہے ۔ محروم طبقات کیلئے ;200;سانیاں پیدا کرنیوالے انسانیت کے مفہوم پر پورا اترتے ہیں ۔ موت کے بعد;34; مال;34; کام نہیں ;200;تا ، مرقد اورمحشر میں ;34; اعمال;34;کام ;200;تے ہیں ۔ یادرکھیں ;34;تجوریاں ;34;نہیں ضرور تمندوں کی ;34;جھولیاں ;34; بھرنا کامیابی ہے ۔ جو;34;دعا;34; کے معاملے میں خودکفیل ہو وہ;34; دوا;34; کا محتاج نہیں رہتا ۔ ;34;بیماریوں ;34; سے بچا کیلئے اپنے وسائل ;34;بیماروں ;34; پرصرف کرنا شروع کردیں پھر اللہ تعالی کی قدرت اور اس کافضل دیکھیں ۔ مستحقین کی مالی امداد کیلئے رمضان کا انتظارنہ کریں بلکہ روزانہ اورماہانہ بنیادوں پر صدقات ،عطیات اورسخاوت کواپناشعار بنانا دانائی ہے ۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں ;200;نیوالے بیماروں میں سے کوئی نامراد یا مایوس نہیں رہتا ۔ ہم نیک نیتی سے اورصلہ رحمی کے تحت انسانیت کی انتھک خدمت کے حامی ہیں ۔ اللہ رب العزت کے ارشاد کی روسے کسی بیمار کی دعا رد نہیں ہوتی اسلئے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں اوورسیزپاکستانیوں سمیت معزز ڈونرزسمیت ان کے پیاروں کی رفعت ، عفت اور عافیت جبکہ ان کے مرحومین کی مغفرت وبخشش کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیاجاتا ہے ۔ جس انسان نے;34; دولت;34; کی بجائے ;34;دعا ;34;سمیٹ لی وہ دنیا و محشر میں ناکام نہیں ہوگا ۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی ترجیحات فلاح انسانیت سے مطابقت رکھتی ہیں ۔ صحتمند معاشرے کیلئے بیماریوں کیخلاف جہادکرتے ہوئے انہیں شکست فاش دیناہوگی ۔ معاشرے کے نادارومستحق افراد کو جدیدطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ انتظامیہ کی دور رس اصلاحات کے ثمرات سے نادارومستحق افراد مستفید ہورہے ہیں ۔ اشرافیہ کی دسترس میں وہ سب کچھ ہے جس کی انہیں ضرورت پیش ;200;ئے، عام ;200;دمی کو معیار ی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بناناہوگی ۔ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی زندگی کوسہل بنانے کیلئے وسائل کارخ ان کی طرف موڑناہوگا ۔ حکومت بھی صحت کے شعبہ کواپ گریڈ کرنے میں مزیداقدامات اٹھائے ۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کی ٹیم اس ہوشربا مہنگائی اورنفسانفسی کے دور میں اپنے محروم طبقات اور مستحق بھائی بہنوں کوبیماریوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتی ۔ ہمارے نادارلوگ ہماری سوساءٹی کاحصہ ہیں لہٰذاثروتمند شخصیات کے عطیات پران کاحق سب سے زیادہ ہے ۔ سرکاری اورنجی سطح پرشعبہ صحت کو جدید تقاضوں سے ہم ;200;ہنگ کرنا ازبس ضروری ہے ۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ سے مستفید ہونیوالے افراد کی تعداد کئی ملین تک جاپہنچی ہے اوران شا اللہ اس
ادارے کی ٹیم ;200;ئندہ ;200;نیوالے مستحقین کی انتھک خدمت کیلئے پرعزم ہے ۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں ;200;نیوالے مستحقین کی توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کریں گے ۔ جوانسان دوسروں کی ;34;اشک ;34;شوئی کرتے ہیں زمانہ ان پر ;34;رشک ;34;کرتا ہے ۔ یقینا اللہ تعالی کے ساتھ تجارت انتہائی منفعت بخش ہے ۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ انسانیت کی خدمت کا بہترین پلیٹ فارم اور عطیات کے درست استعمال کیلئے موزوں ترین ادارہ ہے ۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں ایڈمٹ نادار ومستحق افراد ثروتمندافراداورڈونرز کوان کی وفاں کے بدلے میں پرخلوص دعاں کاتحفہ دیتے ہیں ۔ جو رضائے الٰہی کیلئے سخاوت کرتے ہیں انہیں کبھی کسی انسان کامحتاج ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے اس کے مستحق بندوں پراپنامال صرف کرنیوالے کو وہ پونجی گیارہ گناہوکرواپس ملتی ہے ۔ جو انسان صادق جذبوں کے ساتھ دوسروں کی محرومیوں کامداواکر تاہے وہ معبود برحق کی رحمت اور زندگی میں کسی نعمت سے محروم نہیں رہتا ۔ زکو کی بروقت ادائیگی سے مال چھن جانے یاچوری ہونے کاڈر نہیں رہتا ، عطیات وصدقات دیتے وقت خیال رکھیں کسی مستحق کی عزت نفس اورخودداری پر;200;نچ نہ ;200;ئے ۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ نے اپنی کمٹمنٹ اورانتھک خدمات کے بل پر محض چندبرسوں میں خود سے حجم میں بڑے فلاحی طبی مراکز کوپچھاڑدیا ہے ۔
]]>