پاکستان

علی امین گنڈاپور افغانستان کے کسی صوبے کے وزیرِ اعلی لگتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور افغانستان کے کسی صوبے کے وزیرِ اعلی لگتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے وزیراعلی نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلی لگتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نے شروع میں کے پی سے مثبت بات کی لیکن انہوں نے فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ میں آئینی عہدے پر بیٹھا ہوں، آئین کے خلاف کوئی کام نہیں ہونے دوں گا، صوبے کے امن اور ترقی کے لیے جو بھی کام کرے گا اس کا ساتھ دوں گا۔فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیراعلی کہہ رہے ہیں کہ دوسرے ممالک سے بات کریں گے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جس طرح وہ گالی گلوچ کرتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو جلسے کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے