پاکستان

علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے ، سعد رفیق

علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے ، سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے اسلام آباد پر حملے کی دھمکی انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت ماضی میں اسلام آباد پر قبضہ کرنے کے لیے وفاق پر حملے کرتی رہی، نتیجہ انتشار، نفرت اور معاشی تباہی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ اگر اس بار بھی انتشار پسند حملہ کر کے اسلام آباد پر قبضہ کرتے ہیں تو حکمران بن کر واپسی ناممکن ہو جائے گی۔لیگی رہنما نے کہا کہ گھیراو¿، جلاو¿ گھیراو¿ اور قتل و غارت کی گندی سیاست کی جا سکتی ہے، فاشسٹ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے