پاکستان

علی امین گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کی جائیں: عاطف خان

علی امین گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کی جائیں: عاطف خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عاطف خان نے وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے پارٹی رہنماں کے خلاف بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کے بعض پی ٹی آئی کے رہنماں کے خلاف بیان کے ردِ عمل میں کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، ہمیں بھی حق حاصل ہے کہ علی امین گنڈاپور کے بیان کا جواب دیں۔
عاطف خان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی کے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریکِ کو نقصان پہنچے گا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور فردوس شمیم نقوی کی جانب سے پارٹی کے متعلقہ رہنماں سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ردِ عمل نہ دینے کی گزارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور فردوس شمیم نقوی کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے مذکورہ معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے