کراچی: عماد وسیم نے بھی ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے کی امیدیں باندھ لیں، انھوں نے کہا کہ میں ابھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوا ہوں، مکی آرتھر اور انضمام الحق دونوں ہی پلیئرز پر پہلے سے صورتحال واضح کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔عماد وسیم نے آخری مرتبہ ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی 2020 میں زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں کی تھی۔ وہ اب کیریبیئن پریمیئر لیگ کے آنے والے ایڈیشن میں جمیکا تلاواز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ورلڈکپ کھلانا ہے تو اسے اچانک 2، 3 روز پہلے تو نہیں بتایا جائے گا، اس حوالے سے صورتحال واضح ہونا چاہیے، مکی آرتھر اور انضمام الحق دونوں ہی پلیئرز پر ایسا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔پاکستان کیلیے ورلڈکپ کون نہیں کھیلنا چاہے گا، اگر مجھے موقع ملا تو اسے ضرور حاصل کروں گا، میں صرف پاکستان کو ورلڈکپ، ایشیاکپ اور افغانستان کے خلاف سیریز میں جیتتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں، ایشیاکپ کیلیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا گیا میں اس سے بھی کافی خوش ہوں۔
کھیل
عماد وسیم نے بھی ون ڈے ورلڈکپ میں شرکت کی امیدیں باندھ لیں
- by Daily Pakistan
- اگست 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 658 Views
- 3 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
