خاص خبریں

عمران خان جھوٹا انسان ہے جو ہمیشہ الزام تراشی کرتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ

پارلیمنٹ مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اداروں کو تمام اختیارات دے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹا انسان ہے جو ہمیشہ الزام تراشی کرتا ہے وہ دراصل اپنے مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسے بیانات نہ دیں جو آپ کی زندگی کے لئے خطرہ بن جائیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے اس نے کہا کہ چار لوگوں نے میرے قتل کی سازش تیار کی اور نام نہیں بتائے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد عمران خان نے تین نام بتائے جس میں فوج کے سینئر افسر کے ساتھ میرا اور شہباز کا نام تھا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اب وہ کہہ رہا ہے کہ آصف زرداری صاحب اسے قتل کرانے کی سازش کررہے ہیں۔دراصل عمران خان مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے