Site icon Daily Pakistan

عمران خان نےگھر کا سرچ وارنٹ کالعدم کرانےکیلئےعدالت سےرجوع کرلیا

imran khan

عمران خان نےگھر کا سرچ وارنٹ کالعدم کرانےکیلئےعدالت سےرجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گھر کا سرچ ورانٹ کالعدم کرانے کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔عمران خان نے درخواست میں کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔درخواست کے متن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت سے 18 مئی کو پولیس نے سرچ ورانٹ حاصل کیے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پولیس سمیت دیگر نے سرچ ورانٹ بدنیتی کی بنیاد پرحاصل کیے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 18 مئی کو جاری سرچ ورانٹ کالعدم قرار دے۔

Exit mobile version