پاکستان

عمران خان نے ملک کو آئی ایم ا یف کے پاس گروی رکھ دیا تھا،مریم نواز شریف

عمران خان گرفتاری کےخوف سےحاضری لگائے بغیر بھاگ گیا،مریم نواز

بہاولپور:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جن حالات سے ملک گزرا شکر کرنا چاہیے پاکستان بچ گیا۔مریم نواز نے بہاولپورمیں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اقتدار سنبھالا مخالفین نے سمجھ لیا کہ ن لیگ چپ ہے اور دب گئی ہے،تم نے میدان کے جتنے چکر لگانے تھے لگا لیے اب مسلم لیگ ن کی باری ہے،مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی ا ور نہ ہی دبی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کا احساس ہے عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا تھا۔نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا جن حالات سے ملک گزرا شکر کرنا چاہیے پاکستان بچ گیا،ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں،نواز شریف دور کے9سال نکال دیں تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri