پاکستان

عمران خان پھر سے الیکشن کمیشن طلب

سابق وزیراعظم عمران خان کی  آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے سیکورٹی کے سخت انتطامات

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان کو طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کرنے پر عمران خان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے 9 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں جلسے سے خطاب کیا تھاجس میں سرکاری مشینری کا استعمال کیاگیاتھا، الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، اشتیاق ارمڑ، کامران بنگش، شوکت یوسفزئی، انور زیب اور محمد اقبال، مشیر خلیق الرحمان اور معاون خصوصی وزیر زادہ کو بھی نوٹس جاری کر دیئے اور 9 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے دفتر طلب کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri