لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو دوپہر دو بجے مینار پاکستان پر پارٹی کے جلسے کا اعلان کردیا۔عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے داتا دربار تک نکلنے والی ”انتخابی مہم ریلی“ سے بلٹ پروف گاڑی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا، جو فارن فنڈنگ کیس ہے اس میں جب ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئے گی تو سب پتا لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، ملک کے اوپر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، یہ سب ملکر مجھے کسی بھی طرح نااہل کرنا چاہتے ہیں، مجھ سمیت میری تمام پارٹی کے عہدیداوں پر سینکڑوں کیسز کر رکھے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مجھ پر بے حد تنقید اور کیس بنایا گیا، ہر طرح سے میری کردار کشی کی گئی، ان چوروں کا احتساب کرنے اور حقیقی آزادی کے لیے پوری قوم کو نکلنا ہو گا۔اس سے قبل جب ریلی نکالی گئی تو سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاو?نٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ عمران خان ریلی کی قیادت کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔
خاص خبریں
عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- مارچ 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 742 Views
- 2 سال ago