علاقائی

عوام غیر قانونی سکیموں میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں اجتناب رہیں ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے

عوام غیر قانونی سکیموں میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں اجتناب رہیں ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ نے نوٹس لیتے ہوے عوام الناس کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے بچنے کے لیے انتباہ کی ہے۔ ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے کو پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021کے تحت دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے جن میں ایئر پورٹ کے قریب موضع ٹھلیان میں کیپٹل ویلی اور روات میں جوشوا ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آرڈی اے نے یہ بھی ہد ایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور ان دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) بھی درج کرا دی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ ونگ نے باقی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی جمع کرا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان و سپانسرز گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے سے عوام الناس کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں آر ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو بھی درخواست کی ہے کہ ان سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ عوام االناس کو ان کے جھانسے میں آنے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام الناس کو ان کے مفاد میں مشورہ دیا جا تا ے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز سکیموں میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں اجتناب رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو یہ بھی مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ آر ڈی اے سے سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل جانچ پڑتال کر لیا کریں۔ نیز آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pkپر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے