منیلا ،فلپائن کے شہر مراوی کی ایک یونیورسٹی میں قائم کیتھولک چرچ میں ہونیوالے بم دھماکہ میں چار افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت کے ایک کیتھولک چرچ میں اس وقت بم دھماکہ ہوا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ اتوار کی دعائیہ تقریب کیلئے جمع تھے ۔ بم دھماکے کے بعد چرچ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں کی چیخ وپکار سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی ، درجنوں افراد قدموں تلے کچلے جانے کے باعث زخمی ہوگئے ، ہلاک اور زخمی ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، زخمیوں میں سے10 سے زائد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔
دنیا
فلپائن کے چرچ میں بم دھماکہ ، 4 افراد ہلاک ، 50 زخمی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 478 Views
- 1 سال ago