پاکستان

فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی اداروں کے کیخلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی مذمت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے۔پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔مادر وطن کے تحفظ وسلامتی،دہشتگردی کے خاتمے سمیت سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالیٰ آپ کی مدد اوررہنمائی فرمائے،وطن عزیز کے دفاع سلامتی اور تحفظ کیلئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کو میسر رہے گا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناؤں کے اظہار اور مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri