Site icon Daily Pakistan

فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر کوقطر میں ہو گا

فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر کوقطر میں ہو گا

فٹبال ورلڈکپ دنیا میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور تمام براعظموں سے تعلق رکھنے والے ممالک اس کا حصہ بننے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے پہلے ٹیمیں کوالیفائنگ رائونڈ میں حصہ لیتی ہیں2018میں فٹبال ورلڈ کپ کو 3.572 ارب ناظرین نے دیکھا تھا جبکہ فرانس اور کروشیا کے درمیان فائنل کو دیکھنے والوں کی تعداد 1.12 ارب تھی۔2022 میں 32 ٹیمیں ایک بار پھر ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے جدوجہد کریں گی اور پہلی بار مشرق وسطی میں اس ایونٹ کا انعقاد ہورہا ہے۔قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر کو میزبان ملک اور ایکواڈور کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔فیفا نے ورلڈکپ 2022 کے لیے 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی ہے۔اس ایونٹ کے فاتح کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ رنراپ ٹیم 3 کروڑ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔تیسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم کے حصے میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز آئیں گے جبکہ چوتھے نمبر کی ٹیم ڈھائی کروڑ ڈالرز جیت لے گی۔ سے 8 ویں پوزیشن پر رہنے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔نوں سے 16 ویں نمبر پر رہنے والی ہر ٹیم کے حصے میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز آئیں گے۔17 سے 32 ویں پوزیشن پر رہنے والی ہر ٹیم کو 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔اسی طرح ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو تیاریوں کے لیے 15 لاکھ ڈالرز بھی دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ 2018 میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم فرانس کو 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔قطر نے اس ایونٹ کے لیے 8 اسٹیڈیمز تعمیر کیے ہیں اور ہر اسٹیڈیم میں ائیرکنڈیشننگ سسٹم موجود ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Exit mobile version