دوحا:فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے ویلز کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔احمد بن علی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے36ویں میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو0کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیدی۔انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول مارکس رشفورڈ نے50ویں منٹ میں سکور کیا۔51ویں منٹ میں فل فوڈ نے برتری کو دگنا کردیا۔68ویں منٹ میں مارکس ریشفورڈ نے اپنا دوسرا اور انگلینڈ نے تیسرا گول سکور کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست انگلینڈ نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔