لاہور:قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد حریرہ نے کین ولیمسن کو اپنا آئیڈل قرار دیدیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق نوجوان بیٹر محمد حریرہ نے بتایا کہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی اولین ہدف ہے جبکہ کیوی کپتان کین ولیمسن میرے آئیڈل ہیں۔محمد حریرہ نے نادرن کی طرف سے کھیلتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی کے11میچز میں 73.14کے اوسط اور66.45کے ا سٹرائیک سے ایک ہزار24رنر بنائے جس میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے جبکہ انکا انفرادی سکور221رہا تھا۔