خاص خبریں

قومی اسمبلی میں ریکوڈک منصوبے سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل منظور

recodic

اسلام آباد:سینٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی ریکوڈک منصوبے سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا بل منظور کرلیا۔قومی اسمبلی اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل،جے یو آئی کے وفاقی وزیر مولانا عبدالواسیع اوربلوچستان عوامی پارٹی کے خلاد مگسی نے مخالفت کی۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کو مال غنیمت کا حصہ سمجھا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے وسائل کی وجہ سے ہمارے نوجوان اٹھائے جارہے ہیں سی پیک کے نام پر بلوچستان میں کچھ نہ ہوسکا۔قانون سازی کے حوالے سے ہونا تو یہ چاہے تھا کہ اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے19ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri