پاکستان خاص خبریں

قومی اسمبلی کی اسلام آباد ایئرپورٹ کو بے نظیر کے نام سے بحال کرنے کی تحریک منظور

قومی اسمبلی کی اسلام آباد ایئرپورٹ کو بے نظیر کے نام سے بحال کرنے کی تحریک منظور

قومی اسمبلی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نام سے بحال کرنے کی تحریک منظور کر لی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نام سے بحال کرنے کی تحریک پیش کی گئی، تحریک نواب زادہ افتخار خان نے پیش کی، جو قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔

اس موقع پر نواب زادہ افتخار نے ایوان زریں میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بدل کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کر دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا تھا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حکمرانی کے تخت میں پائے اتحادی جماعتوں کے پیوست ہیں، انہوں نے کہا کہ درخواست کی تھی کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام لیاقت علی خان سے منسوب کیا جائے، بطور خاتون رہنما ہم بھی بے نظیر بھٹو کی عزت کرتے ہیں۔

کشور زہرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیاقت علی خان کا درجہ قائدِاعظم محمد علی جناح کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri