Site icon Daily Pakistan

لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شہر میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی۔بارش اور ہواؤں سے شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 82ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلبرگ میں 81 ملی میٹر، تاج پورہ میں 60 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 65 ملی میٹر، کتبہ چونک میں 46 ملی میٹر اور لکشمی چوک میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے واسا حکام کو نکاسی آب کی ہدایت جاری کر دی جبکہ ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام آپریشن اسٹاف کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کی ہے۔ایم ڈی واسا نے گلبرگ انڈر پاس کا دورہ بھی کیا۔ گلبرگ سمیت تمام انڈر پاسز سے نکاسی آب کے فوری انتظامات کرنے کی ہدایات کی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Exit mobile version