دنیا

لندن: چاقو کے وار سے 2 خواتین ہلاک

لندن: چاقو کے وار سے 2 خواتین ہلاک

لندن کے ٹان ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے 2 خواتین کو ہلاک کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹان ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے ایک مرد اور ایک لڑکا زخمی بھی ہوا ہے۔ٹان ملٹن کینز میں چاقو سے حملے کے الزام میں49 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چاقو کے وار سے 38 اور 24 سال کی 2 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔برطانوی میڈیا نے کہا کہ چاقو سے وار کے واقعہ میں ایک کتا بھی زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں مر گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے