قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ قومی اسمبلی کی پانچ سیٹیں اور صوبائی اسمبلی کی چھ سیٹیں اپنے نام کر لیں اور اب ن لیگ کو قومی اسمبلی میں پی پی کی حمایت کی ضرورت نہیں رہی سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے جیتنے والے امیدواروں کو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے اس کامیابی کو پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ جوڑ رہی ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ بتاتی ہے کہ ضمنی انتخابات ہر دور میں برسر اقتدار پارٹی ہی جیتتی رہی ہے ۔ پسعودی ولی عہد محمد بن سلیمان نے اپنے دورہ امریکی میں مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے۔۔ امریکہ سعودی عرب کو F-35 طیارے دے گا ۔ ڈیمو کر یٹ صدر جو بائیڈن کے دور میں سعودی ولی عہد کے دورہ امریکہ پر اتنی گرم جوشی نہیں دیکھی گئی ۔ لیکن ری پبلیکن صدر ٹرمپ کے دور میں امریکی سر زمین پر سعودی ولی عہد کو خوب پزیرائی ملی اور امریکی روایات کے بر عکس سعودی وفد کے لئے شاہانہ ضیافت کا اہٹمام کیا گیا ۔ امریکی صدر ٹرمپ دنیا بھر میں جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لے رہے ہیں وہ اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی طرف سے بھارت کے اٹھ طیارے گرانے کا ذکر کرتے ہیں اب امریکی کانگرس میں پیش کی گئی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ مئی کی بھارت جنگ میں پاکستان نے انڈیا کے اٹھ طیارے مار گرائے تھے رپورٹ میں چین کے اسلحے کے استعمال کا بھی ذکر ہے۔ صدر
ٹرمپ روس اور یوکرین جنگ بند کروانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن ولادیمر پوٹین نے کہا ہے کہ اگر یوکرین ہمارے علاقے خالی نہی کرتا تو ہم جنگ کرکے یہ علاقے خالی کروائیں گے ۔ بحر حال امن کے قیام کے لئے یوکرینی وفد کے امریکی حکام سے مزاکرات جاری ہیں۔ الاسکا میں ٹرمپ پوٹین ملاقات میں یوکرین جنگ بند کروانے کی کوشش کی۔امریکی خاتون اول ملینا ٹرمپ نے یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے بچوں کا واسطہ دے کر روسی صدر پوٹین کو خط لکھ کر جنگ بندی کی اپیل کی لیکن روسی قیادت پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا۔ ایک بار پھر امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر ذیلنسکی کو اٹھائیس نکات پر مشتمل پیس پلان پیش کیا ہے ۔ اس منصوبے پر یوکرینی صدر کو راضی کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ فرانس کے صدر نے کہا کہ اصل مسلہ ضمانتوں کا ہے ۔ صرف کاغزی ضمانتیں کافی نہیں دراصل امریکہ کا اٹھائیس نقاطی امن پلان یوکرین پر زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے اس منصوبے کی زیادہ تر شرائط روس کے حق میں جاتی ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق یوکرین کا مذاکراتی وفد ٹرمپ امن منصوبے کے مطابق جنگ بندی ہر راضی ہو گیا ہے ۔ فرانس کی فضائیہ کے کمانڈر جو گزشتہ پچیس سال سے اس شعبے سے وابستہ ہیں نے تصدیق کی ہے کہ خرابی رافیل طیاروں میں نہیں اصل مسلہ انڈیا کے پائلٹس کی ٹریننگ میں ہے یعنی انہیں جہاز اڑانے نہیں اتے۔
حال ہی میں دبئی کے ایک ہوا بازی کے شو میں انڈین فضائیہ کا ہائیلٹ کرتب دکھاتے ہوے طیارے کو کنٹرول نہ کر سکا اور وہ زمین سے ٹکرا کر گریش کر گیا اس ہولناک واقعہ سے انڈین پائلٹس کی کارکردگی اور پیشہ وارانہ تربیت کا پول دنیا کے سامنے کھل گیا ۔ بین الاقوامی تجارت کسی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ جب سے طالبان کی افغان حکومت کی سرپرستی میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں تیزی ائی ہے تو پاکستان نے افغانستان سے ہر قسم کی تجارت بند کر دی ہے ۔ پاکستان افغانستان سے فریش فروٹ سبزیاں اور ڈرائی فروٹ امپورٹ کرتا ہے افغانستان کے کامرس کے وزیر نے اپنے ایکسپورٹرز کو دیگر ہمسایہ ممالک کی منڈیاں تلاش کرنے کے لئے کہا ہے۔ ۔ چونکہ پاکستان انہیں قریب پڑتا ہے اور وسط ایشیا کی دور دراز ریاستوں کو مال ایکسپورٹ کرنا انہیں مہنگا پڑتا ہے ۔ افغان ایکسپورٹرز اپنے مال کو گلنے سڑنے سے بچانے کے لئے متبادل راستہ اختیار کر رہے ہیں ۔ افغان حکومت گزشتہ 45 سال سے سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کا حجم سال میں تین ہزار ملین کے قریب ہے۔ ایران اور وسطی ایشیا کی ریاستیں اپنے ملک میں کام کرنے کے لئے ورک پرمٹ جاری کرتی ہیں لیکن پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے افغانیوں کو اپنے ملک میں آنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ ہم نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگا کر بھی دیکھ لیا گئی لیکن اس کا کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلا ۔
کالم
متبادل منڈیاں ! یوکرین امن ؟
- by web desk
- دسمبر 4, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 57 Views
- 4 ہفتے ago

