پاکستان

متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر پہلا جہاز، ترکیہ سے تیسرا جہاز پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر پہلا جہاز، ترکیہ سے تیسرا جہاز پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیا شامل ہیں، ترکیہ سے تیسرا جہاز بھی امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گیا۔

مون سون کی بارشوں نے پاکستان میں تباہی مچا دی ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اس ضمن میں برادر ملک متحدہ عرب امارات سے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر جہاز راولپنڈی پہنچا، نور خان ایئر بیس پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزیبی نے سامان وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے حوالہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے، جس پر ہم اس کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

دوسری جانب ترکیہ کے جہاز بھی امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ رہے ہیں، اب تک تین جہاز پہنچ چکے ہیں جنھیں ترکیہ کے قونصل جنرل نے وصول کیا، اور سامان وہاں موجود پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔

واضح رہے کہ دیگر مسلم اور مغربی ممالک بھی مدد کیلئے تیار ہیں اور وہ سامان پاکستان کیلئے بھیج رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri