Site icon Daily Pakistan

محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے

محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے

محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و میزبان محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے۔محسن عباس حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پوسٹ میں صرف اتنا لکھا کہ میرے ابو کا انتقال ہوگیا ہے۔محسن عباس حیدر کی پوسٹ کے ذریعے ان کے والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات نے کمنٹ سیکشن میں تعزیت کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اداکار اپنے انٹرویوز میں اکثر والدین سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں، اس سے قبل وہ اپنی بیٹی اور پھر والدہ کو کھو چکے ہیں۔

Exit mobile version