سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام مرکزی چیئرمین آفس میں سپریم کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،سی بی اے ورابطہ کمیٹی کے ممبران کے علاوہ مردو خواتین سمیت سی ڈی اے کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،قائدین نے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے،سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،ڈائریکٹوریٹ ملازمین کی پروموشنز،ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور ڈس ایبل ملازمین کے مسائل اور دیگر تنظیمی امور کے حوالے سے اپنے محنت کشوں کے سامنے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمدیٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،چوہدری زاہد احمد،شفیع اللہ خان،احمد علی شیرازی،سردار نسیم ممتاز،قاری شیر محمد سیالوی،کلیم عباسی،محمد سنگین،سلطان بہادر،شبیر بلتی،تشکیل جاوید بھٹی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا،چوہدری محمد یٰسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مزدور یونین کی ٹیم نے مختصر عرصے میں ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ،ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ اور برطرف شدہ ملازمین کی بحالی، تمام مسلم اور دوسرے مذاہب کے ملازمین کے لیے انکے مذہبی تہوار پر ڈبل رننگ بیسک کی منظوری،تمام سیکورٹی گارڈز کے لیے 5000روپے ماہانہ خصوصی الاؤنس دلوانے سمیت ملازمین کے درینہ مسائل کو بھرپور انداز میں حل کرنے میں اپناکردار اداکیا، انھوں نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑنا جانتے ہیں،سابقہ چیئرمین نے سی ڈی اے افسران کی تنخواہوں میں 150فی صدکا اضافہ کیا جو پہلے ہی ایک بڑی مراعات وصول کر رہے ہیں جبکہ ملکی معاشی صورتحال کی وجہ سے مہنگائی میں جس تیزی سے اضافہ ہوا پاکستان کے دیگر محنت کش طبقے کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کا محنت کش بھی اس کا شکار ہوا،ہم نے اس وقت بھی بھرپور مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے ہمارے محنت کشوں کی تنخواہوں میں میں 200اضافہ کیا جائے،سی ڈی اے میں نئے تعینات ہونے والے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد عثمان کو مزدور یونین نے بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا اور انھوں نے بھی سی ڈی اے میں محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے لیکن سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کے مطالبات جو ایک ڈیمانڈ کی صورت میں مزدور یونین کی ٹیم تیارکر چکی ہے باضابطہ اپنے وفد کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے اور انتظامیہ سے ملاقات طے کر کے انکے سامنے پیش کرے گی،مزدور یونین نے ہمیشہ مذاکرات کی سیاست کو فروغ دیا،ہم ادب،پیار اور محبت کی سیاست کے قائل ہیں،رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر اپنے کارکن کے مفاد کو سب سے پہلے عزیز رکھا،ماضی میں چھوٹے ملازمین کواوورایج کے نام پر زبانی حکم کے تحت نوکریوں سے برطرف کیا گیا جو نہایت ناانصافی پر مبنی فیصلہ تھا اور سابقہ سی بی اے صرف اور صرف ان ملازمین کی برطرفی پر تماشائی بنارہا لیکن مزدور یونین کی کاوشوں کی بدولت ان برطرف ملازمین کی نوکریوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری اور DRCمکمل ہونے کے قریب ہے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ سے ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ ٹھیکیداری نظام ادارے میں کرپشن کو فروغ دیتا ہے اور کارکردگی بھی متاثرہوتی ہے،چوہدری محمد یٰسین نے انتظامیہ سے خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کا مطالبہ بھی کیا تاکہ ادارے میں افرادی قوت کی کمی دور ہو اور ادارہ ترقی کی طرف گامزن ہو سکے،چوہدری محمد یٰسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم صرف اپنا حق مانتے ہیں انوائرمنٹ،سینی ٹیشن،انفورسمنٹ،روڈ ڈائریکٹوریٹ،پارک،واٹر سپلائی و دیگر شعبہ جات کی کارکردگی کی بدولت آج ادارہ ترقی کی طرف گامزن ہے،سی ڈی اے مزدور یونین کے نمائندوں کو بھرپور ہدایت کرتا ہوں کہ اپنے اپنے شعبوں کے ملازمین کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کرداراداکریں او رکوئی بھی شخص یونین کی چھتری کو اپنے مفادات کے لیے استعمال نہ کرے