پاکستان

مراد علی شاہ ناکام ہو گئے ہیں، وزیر اعظم قردار ادا کریں

مراد علی شاہ ناکام ہو گئے ہیں، وزیر اعظم قردار ادا کریں

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے سید مراد علی شاہ کو ناکام وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے نہ سندھ چل رہا ہے اور نہ ہی ہوم چل رہا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے دیگر اراکین کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ وزیراعظم مفت اسلحہ لائسنس فراہم کریں، اپیکس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کو اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف متحرک کیا جائے، اسٹریٹ کرائمز کیلئے ماڈل کورٹس بنائیں، دہشتگردی کی دفعات لگائیں۔
انہوں نے پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے نہ صرف اسٹریٹ کرائم کنٹرول نہیں ہوا بلکہ صوبے کو بھی تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ پی ایس پی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی اسٹریٹ کرائمز پر کیوں خاموش ہیں؟
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کا بیٹا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں ہے۔ انہوں ںے کے ایم سی چارجز بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم نہیں دیں گے یہ ٹیکس اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ زبردستی کی گئی تو بجلی کے بل بھرنا بند کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان نے اگر کال دی تو 24 لاکھ شہری بجلی کے بل جمع نہیں کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب شہریوں کیلئے صحت و صفائی کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے پھر یہ بھتہ کیوں؟ اور بھتہ بھی وہ جمع کر رہے ہیں جو خود بہت بڑی بھتہ خور کمپنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے