پنجاب حکومت نے مبینہ طور پر اویسٹن (Avastin) انجکشن کی وجہ سے مریضوں کی بینائی جانے کے بعد اسکے استعمال پر پابندی عائد کردی۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرز نے اویسٹن انجکشن سے بعض افراد کی بینائی متاثر ہونے کے واقعہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں آشوب چشم کی وباء کی حفاظتی تدابیر اور سدباب کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ’ایکس‘ پیغام میں بتایا کہ محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین امراض چشم کے ساتھ اویسٹن کی وجہ سے اندھے پن کے معاملے پر اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔محسن نقوی کے مطابق اجلاس میں نان اسٹرلائیذڈ انجکشن کی دستیابی کے ذمہ دار ڈرگ انسپکٹرز کے خلاف فوری کارروائی اور امراض چشم کے علاج کیلئے مذکورہ انجکشن کے استعمال پر کوالٹی رپورٹ آنے تک پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ انجیکشن کے وجہ سے اندھے پن کے شکار ہونے والے افراد کا مفت علاج کرایا جائے گا جبکہ معاملے کی تحقیقات کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کو ذمہ دار عناصر کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔
پاکستان
مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 385 Views
- 1 سال ago