پاکستان

مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے اپنی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے یہ فیصلہ مشاورت سے کیا ہے۔مریم اورنگزیب آج رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گی۔مریم اورنگزیب صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی معاونت کریں گی۔وہ 2 مرتبہ قومی اسمبلی کی رکن اور 2 مرتبہ وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں۔مریم اورنگزیب پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے