پاکستان علاقائی

مریم نواز اور پرویز رشید کی مبینہ آڈیو لیک، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کی صحافیوں کے بارے میں مبینہ غیر اخلاقی گفتگو پر ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ)، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور کراچی پریس کلب کے صدر نے شدید مذمت کی ہے۔

ایمنڈ نے کہا کہ مذموم مقاصد کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت یا ادارے کی جانب سے ورکنگ جرنلسٹس کی توہین کو مسترد کرتے ہیں،کسی شخص یا ادارے کو میڈیا ہاؤسز کو ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں۔

سی پی این ای نے کہا کہ مبینہ آڈیو لیک میں سیاستدانوں کی صحافیوں کے خلاف غیر اخلاقی گفتگو نے میڈیا کنٹرول کرنے کی پوشیدہ آمرانہ سوچ کا پردہ چاک کر دیا۔
پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ پرویز رشید نے اپنی قیادت کو خوش کرنے کیلئے صحافیوں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو کی۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری جنرل رضوان بھٹی نے بھی مذمت کی۔
صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں نے مریم نواز اور پرویز رشید سے معذرت کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مریم نواز اور پرویز رشید کی مبینہ آڈیو گردش کررہی ہے جس میں دونوں جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ کے تجزیہ کاروں پر تنقید کر رہے ہیں اور پرويز رشید کی جانب سے نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri