پاکستان

مریم نواز کی واپسی پر اسحق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی،وزیر الٰہی

پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی رہنما مریم صفدر کی واپسی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے قوم کو پٹرول کی قیمت بڑھا کر سلامی دی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے کا سہرا نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے،مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے،حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں،امن و امان کی صورتحال تباہ ہوچکی،جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انتقامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابر ہے،ترقیاتی منصوبوں سے روز گار کے مواقع پیدا ہونے بند ہوگئے۔محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے نے کہا کہ مہنگائی حکومت کی بس سے باہر ہوئی تو اب یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لیکر جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri