پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب دن رات محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہے ہیں، مشکل فیصلے لے کر عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے، ہر فرد کو ٹیکس دینا پڑے گا۔وزیرِ خزانہ مجتبی شجاع الرحمن نے سینئر وزیرِ مریم اورنگزیب کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی۔اس دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کل ایک تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، تنقید ضرور کریں لیکن 5 سال مل کر چلنا پڑے گا، استحکام ضروری ہے ورنہ ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پنجاب حکومت کا نظریہ منعکس ہوتا ہے، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحت کے شعبے میں اتنا بجٹ مختص کیا گیا ہے، بجٹ میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن شامل ہے، زراعت کی جدید مشینری مقامی طور پر تیار کرنے کے لیے فنڈز بجٹ میں شامل ہیں۔
پاکستان
مشکل فیصلے لیکر عوام کو ریلیف دیاجارہاہے ، ہر فرد کو ٹیکس دینا پڑیگا ، مریم اورنگزیب
- by Daily Pakistan
- جون 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 236 Views
- 6 مہینے ago