مطالبات کی منظوری کے بعد آزاد کشمیر جوائنٹ پبلک ایکشن کمیٹی نے شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال ختم کر دی۔مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ روز کے ناخوشگوار واقعات کے باعث تین بجے تک سوگ جاری رہے گا، تین بجے کے بعد شٹر ڈان، پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے پر غور کیا جائے گا۔آزاد جموں و کشمیر حکومت نے مطالبات تسلیم کر لیے، جس کے بعد احتجاج کا اب کوئی جواز نہیں رہا، دارالحکومت سے قافلے اپنے گھروں کو روانہ ہونے لگے۔واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج کامیاب رہا، پرتشدد مظاہرے پر وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اہم اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں وزیراعظم انور حق اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
پاکستان
مطالبات منظور ! آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال ختم
- by Daily Pakistan
- مئی 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 749 Views
- 8 مہینے ago