Site icon Daily Pakistan

معاشی بحالی، ایشیائی بینک کا پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم

معاشی بحالی، ایشیائی بینک کا پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم

معاشی بحالی، ایشیائی بینک کا پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد / منیلا: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے معاشی بحالی میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتاسوگو اساکاوا کی جانب سے یہ عزم جنوبی کوریا میں بینک کے 56ویں سالانہ اجلاس کے آغاز پر ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا گیا، انھوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی پیروی کرتے ہوئے معیشت کو مستحکم کرنے، اخراجات قابو کرنے جیسے اقدامات پر عمل درآمد، مقامی ریونیو کو متحرک کرنا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مالی استحکام کے فروغ کی حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے اقدامات سے ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ بینک نے اب تک 740 پبلک سیکٹر قرضوں، گرانٹس اور تکنیکی معاونت کے پروگراموں کے ذریعے پاکستان کو 39 ارب 70 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔علاوہ ازیں ایشیائی بینک نے ایشیائی ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کلائمیٹ چینج فنانسنگ کے نئے پروگرام کا اعلان کردیاہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے کلائمیٹ چینج فنانسنگ پروگرام کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو 15 ارب ڈالر تک کے نئے قرضے دیئے جائیں گے۔

Exit mobile version