واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران چینی وزیر اعظم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے پوچھے گئے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا ترقی اور شرح نمو میں اضافے کا باعث بننے والی تجارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا ہر صورت میں پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے باہمی فائدے کو یقینی بنانے کے لیے شفافیت اور ڈیٹا سیکیورٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتا رہے گا۔میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کے حصول کے لیے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاہم انھوں نے اپنے اس جملے کی وضاحت نہیں کی۔یاد رہے کہ قبل ازیں امریکا نے سی پیک کے حوالے سے خبردار کیا تھا کہ سی پیک پہلے سے قرضوں میں ڈوبے ہوئے ملک کے قرضی بوجھ میں مزید اضافہ کردے گا۔امریکی ترجمان میتھیو ملر نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، امریکا اس سلسلے میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔
دنیا
معاشی بحران پر قابو پانے کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے؛امریکا
- by Daily Pakistan
- اگست 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 384 Views
- 1 سال ago