Site icon Daily Pakistan

معاشی دہشت گردی، کیاایکشن ہونیوالا ہے ؟

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تمام قارونی خزانوں کے ما لکوں کے ساتھ ہمارے دوست ملک چین میں دو دن گزارنے کے بعد واپس جا چکا ہے ۔جس پر دنیا بھر میں امیدیں لگائی جا رہی تھیں کہ بہت جلد چائنہ ایران اور امریکہ کے مابین غلط فہمیوں کا خاتمہ ہونے کی وجہ سیدنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی خوشحالی کے نئے دور کا اغاز ہو سکتا ہے اسی سلسلہ میں گزشتہ دن راقم کو اسلام اباد میں اپنے ایک انتہائی نزدیکی دوست سردار مدنی خان بلوچ سے ملنے کا اتفاق ہوا بلوچ قبائل سے تعلق ہونے کی وجہ سے ہم محب وطن بلوچ کوئی ادنی ہو یا اعلی اپنی قوم اور پاکستان کے ہر بندے کو انکھوں کا تارا اور اپنی پگڑی کا حصہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے مجھے ایک ایماندار فرض شناس جذبہ حب الوطنی سے سرشار ملکی و قومی مفادات کے علمبردار مخلص بلوچ سردار کا نمبر دیا راقم نے کال کی تو پتہ چلاکہ وہ کسی قومی ادارے میں ذمہ دار سیٹ پر ہیں میں نے محکمہ تو نہ پوچھا لیکن اس کی گفتگو اخلاق انسیت اور لہجے نے بتایا کہ واقعی وہ ایک مخلص باوقار با اصول خیر خواہ محب وطن ذمہ دار فرض شناس اورقومی و ملکی درد رکھنے والا نفیس انسان ہے علی عبداللہ بلوچ نے جب بات کی تو اس میں ملکی حالات عوامی مسائل اور۔بلوچ قوم سمیت سابقہ ادوار میں ہونے والی دہشت گردی کے سلسلہ میں ہونے والے جانی مالی اور انسانی و ملکی نقصانات کا درد کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا میں نے اپنے یار فوجی سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ بہت جلد امریکیوں کے دورہ چین کے بعد دہشت گردو ن اور ملکی مفادات کو شدید ترین نقصان پہنچانے والے مختلف لبادوں میں چھپے ہوئے بہروپیوں کے خلاف فتنت الخوارج فتن ال ہندوستان اور معرکہ حق ٹائپ کا سخت ترین مشن شروع کیا جا رہا ہے تو مجھے پتہ چل گیا کہ تاریخ کی کتابوں سے ابلیس کے پیروکاروں کا باب پاکستان میں سے مٹانے کا وقت اب آ چکا ہے کیونکہ یہ تفرقہ باز اور دہشت گرد مذہب کی قبا میں لپٹے وہ خونی ناپاک دھبے ہیں جنہوں نے اپنی ہی جڑوں کو بیرونی آقاں کی خوشنودی کے لییکبھی معاشی ۔کبھی سیاسی کبھی اجتماعی کبھی . انفرادی اور کبھی انسانی طور پرلاشوں کے ڈھیر لگا کر وفادات کی فصل کو کاٹا ہے اور لکھا کہ فتنہ الہندوستان کے پالے ہوئے خونخوار بھیڑیوں اور فتنہ الخوارج کے نام نہاد مذہبی درندو اس مشن سے تمہاری بزدلانہ غداریوں اور ٹی ٹی پی ۔و۔بی ایل اے کی سفاکیت نے اس دھرتی کو جو زخم دیے ہیں اب ان کا حساب قوم کے اتحاد ریاست کی طاقت اور قانون کی آہنی گرفت سیبہت جلد ہونے والا ہے تم انسانیت کے سینے میں گھونپا گیا وہ زہریلا خنجر ہو جس نے ماں کی گودیں اجاڑیں اور معصوم بچوں کے مستقبل کو بارود کے دھوئیں میں چھپا یا ہوا تھا مگر اب اس قوم کے صبر کا آتش فشاں پھٹ چکا ہے اب پاکستان خاموش نہیں رہے گا بلکہ اب اس مٹی سے اٹھنے والی ہر آواز تمہارے انجام کا اعلان بنے گی اب گلگتی بلتستانی سندھی پنجابی کشمیری مہاجر پختون ہزاروی بلوچ اور سرائیکی ایک ایسی غضبناک لہر بن چکے ہیں جو تمہارے ناپاک وجود کو جو سیاست کے میدان میں معیشت کے صفحوں پر ۔ بے بسون کے جسموں پر بھوک غربت بے روزگاری ناکامی کے نشانات کو ثبت کر دیے تھے انشااللہ اپنی یہ یگانگت اتفاق و اتحاد اور جہد مسلسل سے خس و خاشاک کی طرح بہا دیا جائے گا یہ اتحاد وہ فولادی دیوار ہے جس سے ٹکرا کر تمہارے غربت میں اضافہ مہنگائی بے روزگاری میں خوفناک حد تک بڑھائی جیسے بیرونی آقاں کے تمام ایجنڈے پاش پاش ہو کر بکھر جائیں گے اب سندھ کی لہروں سے لے کر گلگت کے برفیلے گلیشیئروں تک اور پنجاب کے کھیتوں سے لے کر بلوچستان کی سنگلاخ چٹانوں تک تمہارے لیے کوئی پناہ گاہ باقی نہیں رہی اب یہ پوری دھرتی تمہارے لیے ایک وسیع قبرستان کی مانند ہے جہاں نہ تمہیں معافی ملے گی اور نہ ہی کوئی نرم گوشہ اب ریاست کے آہنی ہاتھ تمہاری شہ رگ تک پہنچ چکے ہیں اور کروڑوں غیور پاکستانیوں کا یہ سیلاب تمہارے وجود کی راکھ اڑا کر دم لے گا تم شیطان کے پجاری اور موت کے سوداگر ہو اور تمہارا انجام عبرت کی داستان بنے گا آج اس پاک سرزمین کا ہر بچہ تمہاری چالاکیوں سازشوں مکروہ منصوبوں اور بظاہر مفادات کی اڑ میں ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے جیسے قبیح پروگراموں کو ختم کرنے کیلئے ہر گھر ایک ناقابل تسخیر مورچہ بن چکا ہے یہ جنگ صرف زمین کی نہیں بلکہ یہ جنگ ہماری بقا غیرت اور ایمان کی جنگ ہے جس میں فتح صرف پاکستان کی ہوگی اب اس فضا میں صرف امن کا سورج طلوع ہوگا اور غداری و دہشت گردی کے سیاہ بادل ہمیشہ کے لیے چھٹ جائیں گے دشمن بھی کان کھول کر سن لین کہ جب غیرت مند قومیں بیدار ہوتی ہیں تو پھر غداروں کے مقدر میں صرف ذلت رسوائی اور شکست لکھی جاتی ہے اب ہر غدار ہر وطن فروش اور ہر فتنہ پرور کو اس قوم کے اتحاد کے طوفان میں نیست و نابود کر دیا جائے گا پاکستان کا پرچم پوری آب و تاب سے لہرائے گا اور تمہارے ناپاک عزائم اسی مٹی میں دفن ہو جائیں گے کیونکہ جب قوم انفرادی مفادات کی بجائے اجتماعی ترقی سالمیت بقا اور بہتری کے منصوبوں پر عمل کرنا اتفاق و اتحاد سے شروع کر دیتی ہیں تو پھر دنیا کی کوئی شیطانی طاقت خوشحالی کامیابی سربلندی اور ترقی کے سفر کو روک نہیں سکتی ۔ امریکی فرعونوں قارونوں اور حکمرانوں نے پاکستان کے عظیم دوست چائنہ کا دورہ کر کے ایران جیسی ابھرتی ہوئی مسلم سپر پاور کو سر نگون کرنے کے لیے جو جال بچھایا تھا قدرت کی کرم نوازی انصاف اور رب العزت کے اپنیحق پرستوں کے سلسلہ میں بنائے ہوئے قانون کی وجہ سے خود ہی موجودہ دور کے قارون فرعون دنیا کے لیے تماشہ حیرت بن گئے ہیں۔ پاکستان کے اندر موجود مذہبی سیاسی وہ معاشی عفریتوں نے عرصہ دراز سے 24 کروڑ عوام کو تر لقمہ سمجھ کر بے وقوف بنانے کا جو سلسلہ اپنے اپنے فریبی انداز میں جاری رکھا ہوا تھا بہت جلد انجام کو پہنچنے والا ہے لہذا ملک دشمن ایجنسیاں را ۔ مو ساعد۔ کے جی بی۔ سی ائی اے سمیت تمام اپنا اپنا بوریا بستر جلد از جلد پاکستان سے گول کر لیں وگر نہ پاک فوج اور میرے ملک کی معتبر مقدس ایجنسیاں تمہیں سوچنے کا موقع بھی نہیں دیں گی کیونکہ ائی ایس ائی کی صفت ہے کہ وہ دشمن کے سر پر کھڑے ہو کر پوچھتے ہیں کہ تیرے پاس اب پاک سرزمین کے ایک انچ بھی چلنے کے لیے جگہ نہیں ہے لہذا گیٹ اٹ۔اس کے سلسلہ میں میرا جگری یار میجر جنرل نصیر اختر گوندل اکثر میرے صحافیانہ سوالوں کے جواب میں مسکرا کر کہتا ہے کہ پاک فوج اور مقدس ایجنسیوں کے پاس صرف ملکی بقا اور قومی سالمیت کا ایجنڈا ہی نصب العین قیام پاکستان سے تاحال ہے اس کے علاوہ کوئی بھی بات یا منصوبہ پاکستان کے لیے دنیا کی کوئی طاقت پایہ تکمیل تک ان کے ذریعے پہنچا نہیں سکتی۔ میں نے ایک سوال کیا کہ یار اج کل ملک میں بے انتہا غربت مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہونے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان ۔ فوج ۔ اور ۔ہمارے وزیراعظم کی بہت تعریف کر رہا ہے تو اس نے چہرے پر بل ڈالے اور مدبرانہ انداز میں کہا کہ مبارک سلیم خان بلوچ صاحب بہت جلد ملک سے غربت بیروزکاری اور پریشانیوں کا خاتمہ ہونے والا ہے اور ایک وقت انے والا ہے جب امریکہ اور امریکن بھی ہمارے پاکستان کے اندر اپنے بہروپیوں۔ ایجنٹوں۔ تنخواہ داروں ۔اور۔ وفاداروں کے ذریعے پاکستان اور پاکستانیوں کو پستی کی جانب دھکیلنے جیسے ان کے مخصوص ٹارگٹس پورے نہ ہونے سے اس بات پر انگشت بدندان رہ جائیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے پاکستان اور پاکستانی فوج کی تعریف و توصیف میں اتنے قلابے کیوں ملائے تھے ہم تو صرف اپنی چودھراہٹ قائم کرنے کیلئے غریب ملکوں کو اپنا غلام رکھنے کیلئے 100 سال کے لییمنصوبے بناتے ہیں لیکن پاکستان اور پاکستانی مقدس ایجنسیاں تواپنے ملک کی بقا سالمیت قومی خوشحالی اور ترقی کے لیے تو 500 سالوں کے لیے منصوبہ بندی کرتی ہیں ۔ اس لیے ہر محب وطن شخص کو کہنا چاہیے کہ پاک فوج تو ہمیشہ زندہ پاکستان زندہ باد دہشت گردی مردہ باد فتنہ الخوارج مردہ باد فتنہ الہندوستان مردہ باد ٹی ٹی پی مردہ باد بی ایل اے مردہ باد معاشی دہشت گرد اور دہشتگردوں کے تمام سہولت کار مردہ باد ۔

Exit mobile version