Site icon Daily Pakistan

معروف اداکار شمعون عباسی کے ساتھ خوفناک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا

معروف اداکار شمعون عباسی کے ساتھ خوفناک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی کے ساتھ خوفناک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

سماجی رابطے کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی گاڑی کی ویڈیو ڈالتے ہوئے شمعون عباسی نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موٹروے ایم-9 پر ان کی گاڑی کی بریکوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی خوفناک حادثے سے بال بال بچی ہے، صد شکر کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویڈیو کے عنوان میں مشہور اداکار نے لکھا کہ گاڑی کی بریک نے کام کرنا چھوڑ دیا، گاڑی جلنے کے قریب تھی، مگر خوش قسمتی سے میں کسی بھی قسم کے حادثے سے قبل گھر پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

Exit mobile version